Thursday, September 19

اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے کراچی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 648 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے کراچی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 648 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
The Pakistan Times
ائرپورٹس سیکورٹی فورس کی پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی.اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے کراچی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 648 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی پرواز پر جانیوالے مسافر شیراز نے مذکورہ منشیات اپنے دو بیگز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر بیگز سے منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی –

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-

Editor: Kamran Raja