Tuesday, February 4

ایمازون کے جنگلات سے چاروں بچوں کو صحیح سلامت ڈھونڈ نکالا ہے

ولمبیا کے ایمازون جنگلات میں سیسنا طیارہ کریش ہونے کے 40 روز بعد چار بچے عمریں 13 سال ، 9 سال ، 4 سال , اور 11 مہینے ‘ زندہ و سلامت مل گئے

 طیارہ یکم مئی کو گر گیا تھا ۔ یہ ایک چھوٹا سا جہاز تھا جس میں پائلٹ کے علاوہ 4 بچے , ان کی والدہ اور ایک رشتہ دار سمیت کل سات لوگ تھے ۔ 16 مئ کو جہاز کا ملبہ مل گیا تھا لیکن وہاں کوئی زندہ سلامت نہیں ملا تھا ۔ پائلٹ , ایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں مل گئیں تھیں لیکن بچے غائب تھے ۔ ان کے زندہ ہونے کی امید پر کولمبیا کی حکومت نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن لانچ کیا اور بالآخر آج مورخہ 10 جون کے روز
‏ ایمازون کے جنگلات سے چاروں بچوں کو صحیح سلامت ڈھونڈ نکالا ہے جن میں ایک 11 ماہ کا معصوم بچہ بھی شامل ہے ۔

 

ایڈیٹر:راجہ کامران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *