
لاہور06 مارچ 2026(کامران راجہ) ایف آئی اے لاہورکا انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار. گرفتار ملزمان کی شناخت سنیل جیمز اور محمد اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا. ملزم سنیل جیمز نے شہری کو کینیڈا ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 86 لاکھ روپے ہتھیائے۔ جبکہ ملزم محمد اشفاق نے شہری کو کمبوڈیا بھجوانے کے لئیے 7 لاکھ روپے بٹورے۔ شہری کو کمبوڈین ایمیگریشن نے جعلی ہوٹل بکنگ ہونے پر پاکستان رپورٹ کر دیا تھا
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے