راولپنڈی28 فروری 2025 (کامران راجہ): تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی جانب سے بہترین فرائض سر انجام دینے پر کلریکل سٹاف کی حوصلہ افزائی جاری ہے،
ایس ایس پی آپریشنز نے پروموشن امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا، سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں ساجد، شفقات، جنید، یاسر، کامران،کنول،یسین، نبیل، توحید، عمر، مبشر، سکندر، آصف، نشاقت، الطاف، اسد اور کانسٹیبل مسعود 4977 شامل ہیں،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہنا تھا کہ بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔