Tuesday, October 7

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی

 

بتاریخ 19 جون 2025

(کامران راجہ)

اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے دبئی جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 998 گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے مشین آپریٹر نے مسافر محسن ذوالفقار کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیا۔ بعد ازاں، دستی تلاشی کے دوران اسٹاف نے ٹرالی بیگ کے نچلے حصے، اطراف اور راڈز میں مہارت سے چھپائی گئی 998 گرام براؤن ہیروئن برآمد کی۔ یوں اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا تاکہ مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ترجمان اے ایس ایف