Thursday, December 19

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد۔ نئی بھرتیوں اور ترقیوں میں سب کو ‘لیول پلینگ فیلڈ’ ملے گا۔ڈاکٹر ناصر محمود

AIOU Reaffirms Commitment to Transparency and Merit Islamabad, [9/2/2024] – The Academic Staff Association (ASA) General Body Meeting was held yesterday at Allama Iqbal Open University (AIOU), where Vice Chancellor Professor Dr. Nasir Mahmood reiterated the university's strong commitment to transparency and merit-based practices. He assured the faculty that all appointments and promotions would be conducted fairly, with strict adherence to established rules and no room for discrimination. During the meeting, Dr. Nasir addressed various concerns raised by the faculty, including the need for increased medical subsidies and ODL allowances, promising to advocate for these in the university's Executive Council. He also expressed openness to revisiting the newly proposed departmental promotion criteria after faculty members voiced unanimous objections. ASA President Dr. Muhammad Iqbal Ahmed highlighted the timely resolution of key issues, such as the advertisement of vacant positions and the swift convening of the Selection Board, and thanked the Vice Chancellor for his proactive approach. The pakistan times Pakistan times

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شفافیت اور میرٹ پر مکمل یقین رکھتی ہے، کوئی کام خلاف قاعدہ نہیں ہوگا، قواعد و ضوابط کی پاسداری کریں گے اور میرٹ کے اصولوں پر کاربند رہیں گے،کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، نئی بھرتیوں اور ترقیوں میں تمام ملازمین کو ‘لیول پلینگ فیلڈ’ ملے گا”۔اِن خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے گذشتہ روز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(اے ایس اے)کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ناصر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں کام کرنے والے ملازمین، آفیسرز اور اساتذہ اگر ہمارے ہیں تو ادارہ بھی ہمارا ہے،ہم اپنے سٹاف کو اکاموڈیٹ کرنے کے لئے منصفانہ مواقع فراہم کرسکتے ہیں، اب یہ ملازمین پر منحصر ہے کہ وہ اِن مواقعوں سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے خود کو کتنا اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں، معیار پر پورا اترنے کے لئے اپنی تعلیمی قابلیت اور اہلیت میں کتنا اضافہ کرسکتے ہیں۔اے ایس اے کے مطالبے پر وائس چانسلر نے کہا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل سے ملازمین، آفیسرز اور اساتذہ کی میڈیکل سبسڈی اور او ڈی ایل الاؤنسز میں سے کسی ایک یا دونوں میں مناسب اضافہ منظور کراسکوں۔دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کے امدادی پیکج کے مطالبے کے حواب میں وائس چانسلر نے کہا کہ 2014ء کے امداد ی پیکج کے نفاذ کے لئے رجسٹرار سے بات کروں گا۔تقریب کے آغاز پر جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر عبدالستار نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔اوپن فورم میں فیکلٹی ممبران نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کے لئے تیار کردہ نئے کیریٹریا کو مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ اس کیریٹریاں پر نظرثانی کی جائے۔صدر اے ایس اے،ڈاکٹرمحمد اقبال احمد نے بھی اس موقع پر اپنے خطاب میں جامعہ کی بہتری اور فیکلٹی کی فلاح و بہبود کے لئے وائس چانسلر کو اپنی گزارشات پیش کیں۔صدر نے کہا کہ خالی آسامیوں کا اشتہار شائع کرنا اور سیلیکشن بورڈ کا جلد از جلد انعقاد ہی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ تھا جس کو وائس چانسلر نے حل کردیا ہے جس پر ہم وائس چانسلر کے شکر گزار ہیں۔

 

Sub Editor: Nosheen