Monday, March 10

 اوساکا، کانسائی میں ورلڈ ایکسپو 13 اپریل سے شروع ہو گی

 اوساکا، کانسائی میں ورلڈ ایکسپو 13 اپریل سے شروع ہو گی
 ایکسپو میں پاکستانیوں کی شرکت سے دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوں گے: اکاماتسو شوئچی جاپانی سفیر
”ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کی سوسائٹی کو ڈیزائن کرنا“ یونیک تھیم ہے:اعزازی قونصل جنرل ندیم شاہ
اسلام آباد(پ ر)ورلڈ ایکسپو جاپان کے شہر اوساکا، کانسائی میں 13 اپریل سے13 اکتوبر 2025 تک منعقد ہو گی۔بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز  کے ذریعے منظم اور منظور شدہ ورلڈ ایکسپو 184 دنوں تک جاری رہے گی اس ورلڈ ایکسپو کا تھیم ”ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کی سوسائٹی کو ڈیزائن کرنا“ہے، ورلڈ ایکسپو میں دنیا بھر سے تقریباً 28 ملین افراد کی آمد متوقع ہے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے مطابق ورلڈ ایکسپو میں پاکستان اپناا سٹال لگائے گا۔پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی سے جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان (کوئٹہ)سید ندیم عالم شاہ نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں 13 اپریل سے13 اکتوبر 2025 تک اوساکا، کانسائی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2025 بارے گفتگو کی گئی۔جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے ثقافتی اور عوامی روابط پر زور دیتے ہوئے پاکستان کو اپریل تا اکتوبر 2025 اوساکا، کانسائی میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایکسپو میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ جاپانی کہاوت”دیکھنا یقین کرنے کے مترادف ہے“کا حوالہ دیتے ہوئے جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے پاکستانیوں کو جاپان کے براہِ راست تجربے کی ترغیب دی۔جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے جاپان اور پاکستان کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی شہراوساکا، کانسائی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2025 میں پاکستانیوں کی شرکت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم ہوں گے۔جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے ورلڈ ایکسپو کے تھیم ”ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کی سوسائٹی کو ڈیزائن کرنا“کوایک منفردتھیم قراردیتے ہوئے کہا کہ اوساکا، کانسائی میں منعقد ہونے والی ایکسپو سے ایک محفوظ سوسائٹی کی تشکیل سمیت امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام اُ جاگر ہوگا۔واضح رہے کہ جاپان اوساکا نے 24 اپریل 2017 کو ایکسپو کیلئے اپنی باضابطہ بولی لگائی تھی۔یہ تیسرا موقع ہوگا جب اوساکا کسی ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کر رہا ہے، اس سے قبل وہ ایکسپو 1970 اور 1990 کی میزبانی کر چکا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ ایکسپو کا انعقاد ایک ڈیڑھ صدی سے بھی زائد عرصے سے ہو رہا ہے۔ 1851 سے شروع ہونے والی اس تقریب میں عمومی طور پر ایجادات سامنے لائی جاتی ہیں۔ اسی ایونٹ میں پہلی بار بلب کی نمائش ہوئی تھی۔ جبکہ بڑی تعمیرات بھی اسی نمائش کے موقع پر سامنے لائی گئیں جن میں ایفل ٹاور بھی شامل ہے جو کہ 1889 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ورلڈ ایکسپو کے ذریعے نہ صرف انسانی ترقی کی خوشی اظہار کیا جاتا ہے بلکہ اس سے میزبان شہر کو ترقی کرنے اور عالمی سطح پر اپنی شناخت کا موقع بھی ملتا ہے۔
the pakistan times

اسلام آباد26 فرورئ 2025 (کامران راجہ):ورلڈ ایکسپو جاپان کے شہر اوساکا، کانسائی میں 13 اپریل سے13 اکتوبر 2025 تک منعقد ہو گی۔بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز  کے ذریعے منظم اور منظور شدہ ورلڈ ایکسپو 184 دنوں تک جاری رہے گی اس ورلڈ ایکسپو کا تھیم ”ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کی سوسائٹی کو ڈیزائن کرنا“ہے، ورلڈ ایکسپو میں دنیا بھر سے تقریباً 28 ملین افراد کی آمد متوقع ہے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے مطابق ورلڈ ایکسپو میں پاکستان اپناا سٹال لگائے گا۔پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی سے جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان (کوئٹہ)سید ندیم عالم شاہ نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں 13 اپریل سے13 اکتوبر 2025 تک اوساکا، کانسائی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2025 بارے گفتگو کی گئی۔جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے ثقافتی اور عوامی روابط پر زور دیتے ہوئے پاکستان کو اپریل تا اکتوبر 2025 اوساکا، کانسائی میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایکسپو میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔

جاپانی کہاوت”دیکھنا یقین کرنے کے مترادف ہے“کا حوالہ دیتے ہوئے جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے پاکستانیوں کو جاپان کے براہِ راست تجربے کی ترغیب دی۔جاپانی سفیر اکاماتسو شوئچی نے جاپان اور پاکستان کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی شہراوساکا، کانسائی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2025 میں پاکستانیوں کی شرکت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم ہوں گے۔جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ نے ورلڈ ایکسپو کے تھیم ”ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کی سوسائٹی کو ڈیزائن کرنا“کوایک منفردتھیم قراردیتے ہوئے کہا کہ اوساکا، کانسائی میں منعقد ہونے والی ایکسپو سے ایک محفوظ سوسائٹی کی تشکیل سمیت امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام اُ جاگر ہوگا۔

واضح رہے کہ جاپان اوساکا نے 24 اپریل 2017 کو ایکسپو کیلئے اپنی باضابطہ بولی لگائی تھی۔یہ تیسرا موقع ہوگا جب اوساکا کسی ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کر رہا ہے، اس سے قبل وہ ایکسپو 1970 اور 1990 کی میزبانی کر چکا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ ایکسپو کا انعقاد ایک ڈیڑھ صدی سے بھی زائد عرصے سے ہو رہا ہے۔ 1851 سے شروع ہونے والی اس تقریب میں عمومی طور پر ایجادات سامنے لائی جاتی ہیں۔ اسی ایونٹ میں پہلی بار بلب کی نمائش ہوئی تھی۔ جبکہ بڑی تعمیرات بھی اسی نمائش کے موقع پر سامنے لائی گئیں جن میں ایفل ٹاور بھی شامل ہے جو کہ 1889 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ورلڈ ایکسپو کے ذریعے نہ صرف انسانی ترقی کی خوشی اظہار کیا جاتا ہے بلکہ اس سے میزبان شہر کو ترقی کرنے اور عالمی سطح پر اپنی شناخت کا موقع بھی ملتا ہے۔