Wednesday, October 8

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور بین الاقوامی کرکٹر حارث رؤف کا جہلم میں سماعت سے محروم بچوں کے اسکول کا دورہ

پریس ریلیز امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور بین الاقوامی کرکٹر حارث رؤف کا جہلم میں سماعت سے محروم بچوں کے اسکول کا دورہ اسلام آباد- 16 اگست 2025 وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی دعوت پر امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے *عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ ڈیف ریچ سکول* جہلم کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، ثمین رانا، اور بین الاقوامی کرکٹر حارث رؤف بھی تھے۔ اس موقع پر، سماعت سے محروم بچوں نے اشاروں کی زبان (sign language) میں نیٹلی بیکر کا خیرمقدم کیا۔ جس پر انہوں نے بھی اشاروں سے بچوں کا شکریہ ادا کیا۔ سکول کے دورے کے دوران، بچوں کے والدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بلال اظہر کیانی نے تمام معزز مہمانوں کا ان کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی فیملی کی جانب سے قائم کردہ یہ فلاحی ادارہ برسوں سے سماعت سے محروم بچوں کو مفت علاج، تعلیم اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ The Pakistan Times

اسلام آباد- 16 اگست 2025 (کامران راجہ): وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی دعوت پر امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے *عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ ڈیف ریچ سکول* جہلم کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، ثمین رانا، اور بین الاقوامی کرکٹر حارث رؤف بھی تھے۔

اس موقع پر، سماعت سے محروم بچوں نے اشاروں کی زبان میں نیٹلی بیکر کا خیرمقدم کیا۔ جس پر انہوں نے بھی اشاروں سے بچوں کا شکریہ ادا کیا۔ سکول کے دورے کے دوران، بچوں کے والدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

بلال اظہر کیانی نے تمام معزز مہمانوں کا ان کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی فیملی کی جانب سے قائم کردہ یہ فلاحی ادارہ برسوں سے سماعت سے محروم بچوں کو مفت علاج، تعلیم اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔