امریکن شہریوں کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار۔ ملزمان نے امریکن شہریوں سے آئی ایٹ میں گن پوائنٹ پر آئی فون اور نقدی چھینی تھی۔
وقوعہ کے متعلق تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔ وقوعہ کو ٹریس کرنے کے لئے متعلق پانچ سپیشل انوسٹی گیشن ٹیمیں کام کررہی تھیں۔
مقدمہ کو پولیس کی انڈرکور سرویلینس، سی سی ٹی وی فوٹیجز، ملزمان کے روٹ کا جائزہ لے کر ٹریس کیا گیا۔ انوسٹی گیشن کے دوران تکنیکی ذرائع اور جیو فینسنگ بھی کی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 18 وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان نے صرف اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم کی 15 وارداتوں کا انکشاف کیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔
Editor : Kamran Raja