اسلام آباد، 9 نومبر، 2024: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت. اسپیکر کا دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے. اسپیکر کا غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار۔ دکھ کی مشکل گھڑی میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں
دھماکے میں ملوث شرپسند عناصر انسانیت کے دشمن ہیں. بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں قانون نافذ کرنیوالے ادراے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے لا کھڑا کریں. اسپیکر کی اللہ تعالی سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا۔
اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت۔
ڈپٹی اسپیکر کا دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ ڈپٹی اسپیکر کی جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت۔
غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں. ڈپٹی اسپیکر کا زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا۔ڈپٹی اسپیکر کی اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔
Sub Editor: Ghufran