اسلام اباد 12 فروری 2025(کامران اجہ): اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا وویمن پارلیمنٹری کاکس کے زیر اہتمام نیشنل وویمن ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ خواتین نے معاشرے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ خواتین جتنی بااختیار ہونگی معاشرہ اتنا ہی زیادہ ترقی کرے گا۔ ہماری زندگیوں میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
میں جب پہلی بار پارلیمنٹ میں آیا تھا اس وقت اور آج میں بہت فرق ہے۔ خواتین پارلیمانی کاکس کے قیام کیلئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پارلیمنٹ کے ریکارڈ میں قانون سازی میں خواتین نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا ہے۔
قومی اسمبلی کے ایوان میں خواتین اراکین کی حاضری سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ خواتین ممبران قومی اسمبلی تیاری کے ساتھ قومی اسمبلی کے کاروائی میں حصہ لیتی ہیں۔ خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے ہمیشہ سب سے بڑھ کا کام کیا ہے۔
خواتین تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ قومی اسمبلی میں کام کرنے والی خواتین کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ خواتین پیپس اور قومی اسمبلی سے خدمات لے سکتی ہیں۔
آج خواتین بااختیار ہیں چاروں صوبوں اور وفاق میں خواتین کو نمائندگی حاصل ہے۔ تمام مرد ممبران قومی اسمبلی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ تمام صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں ہم آہنگی ضروری ہے۔
صوبے وفاق کی اکائیاں ہیں، وفاق مضبوط ہو گا تو صوبے بھی مضبوط ہونگے۔وفاق اور صوبوں اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی اسمبلیوں میں ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا۔ تمام صوبے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میرے دل کے بہت قریب ہیں۔
اسپیکرز کانفرنس کی بدولت صوبوں اور وفاق میں ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے۔قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کو باقی صوبوں نے بھی اپنایا ہے۔وویمن کاکس، چائلڈ کاکس، ایس ڈی جیز، ینگ پارلیمنٹرین فورم کا قیام قومی اسمبلی کے نمایاں اقدامات ہیں۔صوبوں نے بھی قومی اسمبلی کی طرز پر ان فورمز کے قیام پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔