Monday, September 16

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سید علی گیلانی کی تیسری برسی پر پیغام۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدو جہد اور قربانیوں کو خراج تحسین۔سید علی گیلانی نامور، دلیر اور زیرک حریت رہنما تھے

سید علی گیلانی کی جواں مردی اور جرات مندانہ جدو جہد نے تحریک آزادی کشمیر کو جلا بخشی. سید علی گیلانی نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے بھارتی حکومت کی زیر حراست قید و بند کی طویل صعوبتیں برداشت کیں. سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے پیش کی جانے والی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا. سید علی گیلانی کی جاندار آواز نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی روح پھونکی

سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے انتھک محنت اور غیر متزلزل عزم نے کشمیری عوام پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں. سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم اور بربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا. سید علی گیلانی بھارتی ریاستی جبر اور ظلم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بننے رہے. تحریک آزادی کشمیر کیلئے حریت رہنما سید علی گیلانی کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا

سید علی گیلانی کا پاکستان ہمارا ہم پاکستانی ہیں کا نعرہ آج بھی ہر کشمیری کے دل میں گونج رہا ہے. جدو جہد آزادی کشمیر کیلئے شہداء کشمیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا. مقبوضہ کشمیر کے عوام ایک دن آزادی کی عظیم نعمت حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے

پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک میں ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا. اسپیکر کا اللہ تعالیٰ سے سید علی گیلانی سمیت دیگر شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی کیلئے دعا۔

Editor: Kamran Raja
The Pakistan Times
pakistanTimes
pakistan
PakistanTimesdaily