اسلام آباد12 فروری 2025(کامران راجہ): پاکستان اور ہنگری کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کی وسیع مواقع موجود ہیں. پاکستان اور ہنگری کے درمیان پارلیمانی روابط کا فروغ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں معاون ثابت ہوں گا. پاکستان-ہنگری پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کو مزید متحرک اور فعال بنایاجائےگا
ہنگری کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کا اجراء قابلِ تحسین ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی کے متوقع دورہ ہنگری سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ہنگری کے سفیربیلافازیکاس ہنگری پاکستان کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے-