ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال۔ ایتھوپیا ایک پارلیمانی جمہوریت ہے۔ ایتھوپیا اپنے خطے میں علاقائی امن و استحکام کی لئے اہم کردار ادا کررہاہے:
ایتھوپیا کے سفیرنے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا ایتھوپیا کے سفیرخواہشمند ہے۔ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں میں اضافہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،
سفیرڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے کہ ایتھوپیا کا سفارت خانہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ ایتھوپیا براعظم افریقہ کا اہم ملک ہے. پاکستان لک افریقہ پالیسی کے تحت ایتھوپیا سمیت تمام افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں. پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے
اسپیکر کی دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں اقوام کے بہترین مفاد میں ہے. دونوں ممالک میں تجارت، صنعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں
Sub Editor: Ghufran