Wednesday, December 18

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آی ایچ آر اے) کی عطایوں کے خلاف کاروائیاں

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آی ایچ آر اے) کی عطایوں کے خلاف کاروائیاں

اسلام آباد: اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آی ایچ آر اے) نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دو ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو مختلف طبی بے ضابطگیوں پر سیل کر دیا۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آی ایچ آر اے) کی انسپکشن ٹیموں نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 45 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کا معائنہ کیا۔
نعمت شاہ کلینک اور بلال کلینک کو اہل طبی عملے کی عدم موجودگی، صحت و صفای کے ناقص انتظامات، آی ایچ آر اے کے ساتھ رجسٹریشن نہ کروانے، میعاد ختم ہونے والے ری ایجنٹس رکھنا اور مناسب ویسٹ مینیجمینٹ سسٹم کے فقدان کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے مختلف طبی عدم تعمیل پر دو ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی خدمات معطل کر دیں۔ دی ہسپتال، سیف میڈیکل سنٹر اینڈ ڈائیگناسٹک کو معطل کردیا گیا۔

29 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کو معمولی عدم تعمیل کے لیے نوٹس بھیجے گئے اور انسپکشن ٹیم کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 7 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس معائنہ ٹیموں کی آمد پر بند پائے گئے۔ رجسٹریشن اور معطلی کو منسوخ کرنے کے لیے 5 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کی سفارش کی گئی۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں نے معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے بلڈ بنک، میکس ہیلتھ ہسپتال اور پاکستان بیت المال تھیلیسیمیا سنٹر (سندس فاؤنڈیشن) کا بھی دورہ کیا اور انسپکشن ٹیموں کی طرف سے بہتری کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

سب ایڈیٹر: ارسلان مجید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *