Thursday, December 19

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔


سی پی او آپریشنز، زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور افسر مہتمم تھانہ جات کی شرکت۔ آئی سی سی پی او اسلام آباد نے تھانہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تمام افسر مہتمم تھانہ جات اور ایس ڈی پی اوز 15دن میں جرائم کے تدارک کیلئے موثر حکمت عملی بنائیں۔ کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو آپکی جگہ نئے لوگ ہونگے۔

سی پی او آپریشنز کی زیرنگرانی 4 ایس پیز پر مشتمل کمیٹی تشکیل۔کمیٹی ملحقہ علاقوں میں جرائم کی شناخت کرکے اس پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی بنائیں گے۔ ڈی پی اوز اور ایس ڈی پی اوز علاقے کے لوگوں سے میں ملاقات کریں اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے لوگوں سے تجاویز لیں ۔ افسر مہتمم تھانہ رات کے اوقات میں بھی تھانہ جات میں رہائش کو یقینی بنائیں ۔ تھانوں کو اپنی عوام اور عملے کیلئے بہتر بنائیں ۔ آپ سب نے حالیہ امن و عامہ کے دوران اچھا کام کیا لیکن جب تک جرائم پر قابو نہیں پایا جائے گا تو آپکی ذمہ داری پوری نہیں ہوگی ۔ سابقہ جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرمان پر منظم کارروائی کریں ۔

کسی بھی مجرم کی جلد گرفتاری اور آپکی برآمدگی اور کارکردگی کیلئے بےحد اہم ہے ۔ سی پی او آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر ایک سینئر آفیسر سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کیلئے تعینات کریں۔ عوام کی سہولت کیلئے نیا ڈویژن بنایا گیا ہے ۔ اس سے تھانوں کی تعداد میں اضافہ ،تھانوں کا ایریا کم اور زیادہ آفیسرز کو بطور کمانڈنگ آفیسر کام کرنے کے مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔ زونل افسران بہترین تفتیش اور مقدمات کی جلد یکسوئی پر توجہ دیں ۔آئی سی سی پی او اسلام آباد کی افسران کو ہدایات۔

ایڈیٹر: راجہ کامران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *