Wednesday, December 18

اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ریسرچ اسکالر پی ایچ ڈ ی کی حوصلہ افزائ کے لئے سرٹیفیکیٹ دیا گیا

اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ریسرچ اسکالر پی ایچ ڈی

ڈائریکٹر جنرل آف نیشنل پولیس بیورو ڈاکٹر احسان صادق صاحب نے اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ریسرچ اسکالر پی ایچ ڈی ( اقبالیات ) محمد شکیل بھنڈر کو اپنے آفس مدعو کیا جہاں کیپٹل پولیس کالج میں بطور لاء انسٹرکٹر کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم پر شاباش دی اس موقع پر ہونہار پولیس آفسر نے ڈی جی صاحب کی خدمت میں اپنی کتاب ” علامہ اقبال اور لالہ لاجپت رائے کے سیاسی افکار” کا تحفہ پیش کیا ، جو کہ جنوب ایشیاء میں اس موضوع پر لکھی گئی پہلی کتاب ہے ڈی جی صاحب نے اس شاندار کارکردگی پر محمد شکیل بھنڈر صاحب کو سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔

Editor: Kamran Raja