Thursday, November 14

اسلام آباد میں سکیورٹی کے لیول کو بڑھا یا جا رہاہے

اسلام آباد میں سکیورٹی کے لیول کو بڑھا یا جا رہاہے
The pakistan times
www.thepakistantimes.com.pkاسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹراکبر ناصر خاں نے الیکشن 2024کے حوالے سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لئے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جنرل الیکشن ہونے جارہے ہیں اس حوالے سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تیاریاں بھرپور ہیں ،شہری سکیورٹی کے ماحول کو بہتر رکھنے کے لئے اور انتخابات کے عمل کو شفاف اور پرامن بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، آپ کے دائیں بائیں اگر ایسے لوگ موجود ہو جن کی حرکات مشکوک ہو تو پولیس کو اطلاع دیں،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کے لیول کو بڑھا یا جا رہاہے ،ان حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ممکن ہے کہ آپ شہریوں کو رکاوٹوں کا سامنا کرنے پڑے ،اپنے اردگرد کا دھیان رکھتے ہوئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اگر آپ کو کہیں سفر کرنا ہو تو اضافی وقت بھی اپنے ساتھ رکھیں،ہماری پوری کوشش ہو گی کہ اس تمام عمل میں خوش اخلاقی کے ساتھ آپ کے ساتھ پیش آیا جائے اور آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ پیش نہ ہو ،ہم نے پولیس افسران ،پاکستان رینجرز اور دوسرے اداروں کو یہ ہدایات دی ہیں کہ وہ کسی بھی کسی قسم کے خطرے کے پیش نظر ہم سے رابطہ کریں،تاکہ ہم کارروائی کر سکیں،انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے ماحول کو پرامن رکھنے کے لئے اور حفاظتی اقدامات کو موثر بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں،پولیس کے دستے ،ڈولفن فورس اور تمام افسران اور جواان اس وقت بھی اسلام آباد کی شاہراﺅں پر موجود ہے اور وہ الیکشن کے اختتام تک مختلف اوقات میں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے،اس وقت اسلام آباد میں قومی اور بین الاقوامی مبصرین موجود ہیں ،ان کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لئے بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن میں جانے والے افراد کی جامع تلاشی ضرور لی جائے گی،تاکہ کسی بھی شرپسند عناصر کو جو انتخابات کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں انہیں کسی بھی کسی قسم کی نرمی کا سامنا نہ کرنا پڑے ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں ،میں اس کے لئے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہو۔

 

ایڈیٹر: راجہ کامران