Friday, October 16

اسرائیل کے ساتھ جنگ میں تباہ ہونے والے گھروں کے مالکان کو حزب اللہ معاوضہ دے گی

Hezbollah Announces Compensation of Up to $14,000 for Families Whose Homes Were Destroyed in Lebanon War

بیروت، 13 اکتوبر 2026 (غفران): حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران تباہ ہونے یا رہائش کے قابل نہ رہنے والے گھروں کے متاثرہ خاندانوں کو 14 ہزار ڈالر تک مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ علی داموش نے منگل کو پریس کانفرنس کے دوران اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے لبنانی ریاست پر بے گھر خاندانوں کی مدد کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ علی داموش کے مطابق بیروت اور اس کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں گھر کھونے والے خاندانوں کو فی خاندان 14 ہزار ڈالر، جبکہ لبنان کے دیگر علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کو 12 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ ہر ادائیگی میں فرنیچر کی خریداری کے لیے 8 ہزار ڈالر شامل ہوں گے، جبکہ باقی رقم کرائے کی ادائیگی کے لیے مختص کی جائے گی۔ علی داموش نے مستحق خاندانوں کی تعداد یا مجموعی امدادی رقم کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ امداد کے مالی ذرائع کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم حزب اللہ کو ماضی میں ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر مالی اور عسکری معاونت فراہم کی جاتی رہی ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورکس کو محدود کرنے کے لیے ان افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جن پر تنظیم کی مالی معاونت میں سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ حالیہ اعلان اسرائیل کے ساتھ جنگوں کے بعد معاوضے کی ادائیگیوں سے متعلق حزب اللہ کی پہلی عوامی بریفنگ ہے۔ ان جنگوں کے نتیجے میں لبنان میں ہزاروں افراد ہلاک اور دسیوں ہزار گھر تباہ ہوئے۔ تازہ ترین جنگ کا آغاز مارچ کے اوائل میں ہوا، جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع کیے جانے کے دو روز بعد حزب اللہ