Wednesday, November 19

اردن پولیس کے افسران کا موٹروے پولیس کالج سینٹر کا دورہ

Learn how to describe the purpose of the image (opens in a new tab). Leave empty if the image is purely decorative.TitleCaptionDescriptionFile URL:Copy URL to clipboard
Attachment Display SettingsAlignmentLink ToURLSizeSelected media actions1 item selectedClearInsert into post
وزارت مواصلات
نیشنل ہائی ویز  اینڈ  موٹروے پولیس
اسلام آباد،  22اکتوبر ،2025
پریس ریلیز
مملکت اردن، پولیس کالج کے سینئر پولیس افسر میجر عبداللہ راجہ محمد النعیمات کی قیادت میں زیر تربیت پولیس افسران نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اردن پولیس کے افسران کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر سے خصوصی ملاقات کی۔ اردن پولیس کے افسران کو موٹروے پولیس کی آپریشنل سرگرمیوں، ورکنگ، تربیت، جدید ٹریفک مینجمنٹ کے طریقہ کار، کمیونٹی پولیسنگ اور عوام میں روڈ سیفٹی کے شعور کو فروغ دینے کے لیے جاری اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ اس دوران افسران کو بتایا گیا کہ موٹروے پولیس نے بہترین تربیت، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، شفافیت،کمیونٹی پولیسنگ اور قانون پر یکساں عمل درآمد کے ذریعے قومی شاہراؤں پر ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور حادثات پر قابو پانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انسپکٹر جنرل بی اے ناصر نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مو ٹروے پولیس پاکستان کا ماڈل ادارہ ہے۔ موٹروے پولیس خوش اخلاق، دیانتدار اور مدد گار پولیس کی حیثیت سے اس ملک کے ہر حصے میں جانی و پہچانی جاتی ہے۔ موٹروے پولیس پاکستان میں کمیونٹی پولیسنگ اور قومی شاہراؤں پر محفوظ سفر کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس روڈ سیفٹی آگاہی مہمات، ڈرائیوروں کی تربیت، اور جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے حادثات میں کمی اورمسافروں کو بہترین سفری سہولیات میں اضافے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ آئی جی  نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کے 53 افسران نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو فورس کی بہادری، فرض شناسی اور عزم کی اعلیٰ مثال ہے۔ دورے کے اختتام پرافسران نے موٹروے پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ آخر میں انسپکٹر جنرل بی اے ناصر اردن پولیس افسران کو یاد گاری شیلڈ پیش کیا۔
The Pakistan Times

اسلام آباد، 22اکتوبر ،2025 (کامران راجہ): مملکت اردن، پولیس کالج کے سینئر پولیس افسر میجر عبداللہ راجہ محمد النعیمات کی قیادت میں زیر تربیت پولیس افسران نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اردن پولیس کے افسران کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر سے خصوصی ملاقات کی۔ اردن پولیس کے افسران کو موٹروے پولیس کی آپریشنل سرگرمیوں، ورکنگ، تربیت، جدید ٹریفک مینجمنٹ کے طریقہ کار، کمیونٹی پولیسنگ اور عوام میں روڈ سیفٹی کے شعور کو فروغ دینے کے لیے جاری اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

اس دوران افسران کو بتایا گیا کہ موٹروے پولیس نے بہترین تربیت، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، شفافیت،کمیونٹی پولیسنگ اور قانون پر یکساں عمل درآمد کے ذریعے قومی شاہراؤں پر ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور حادثات پر قابو پانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انسپکٹر جنرل بی اے ناصر نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مو ٹروے پولیس پاکستان کا ماڈل ادارہ ہے۔ موٹروے پولیس خوش اخلاق، دیانتدار اور مدد گار پولیس کی حیثیت سے اس ملک کے ہر حصے میں جانی و پہچانی جاتی ہے۔

موٹروے پولیس پاکستان میں کمیونٹی پولیسنگ اور قومی شاہراؤں پر محفوظ سفر کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس روڈ سیفٹی آگاہی مہمات، ڈرائیوروں کی تربیت، اور جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے حادثات میں کمی اورمسافروں کو بہترین سفری سہولیات میں اضافے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

آئی جی نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس کے 53 افسران نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو فورس کی بہادری، فرض شناسی اور عزم کی اعلیٰ مثال ہے۔ دورے کے اختتام پرافسران نے موٹروے پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ آخر میں انسپکٹر جنرل بی اے ناصر اردن پولیس افسران کو یاد گاری شیلڈ پیش کیا۔