بتاریخ 16 نومبر 2024 : اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2.574 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کی پرواز پر اے ایس ایف کے عملے نے ایک مسافر خالدخان کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے یہ منشیات اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2.574 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا
Sub Editor: Ghufran