Tuesday, November 3

کویت نیول فورس کے کمانڈر کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

کویت نیول فورس کے کمانڈر کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

اسلام آباد، 28 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): کویت نیول فورس کے کمانڈر میجر جنرل (نیوی) سیف عبدالہادی الحمدان نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بحری سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور خطے میں بحری امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔