کوئٹہ(نوشین)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائداعظم ڈے کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شان پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ایوارڈز2024 کے پروقار تقریب میں ملک بھر سے مختلف کیٹیگریز میں اہم شخصیات کو اعلی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا، تقریب میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
مہمان خصوصی وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی ، صوبائی سیکرٹری ثقافت و سیاحت سہیل الرحمان بلوچ، سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای حکومت بلوچستان عمران گچکی، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بابر خان کاکڑ ، بلوچستان ٹی وی کے چیف محمد شاہ دوتانی ودیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا
جس کے بعد قومی ترانہ کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے ہوکر بہ یک آواز پڑھ گیا، تقریب میں ملک بھر سے قومی اور بین الاقوامی سطع پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے ہیروز موجود تھے ،جہنوں نے تقریب کے انعقاد کو سراہا، باہر صوبوں سے آئے شرکاء کا کہناتھا کہ اس تقریب کا کوئٹہ میں انعقاد سے ہمیں بلوچستان کا خوبصورت چہرہ ایک بار پھر دیکھنے کو ملا ، باہر صوبوں سے آئے مہمانوں نے کوئٹہ کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ بھی کیا، اور نکا کہناتھا کہ ہمیں بلوچستان کے بارے میں اکثر بُری خبریں ملتی تھے، آج اہم نے خود یہاں آکر دیکھا کہ وہ سب تو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی پروپیگنڈے تھے،
بلوچستان میں ہمیں ہر طرف محبت مہمان نوازی اور محبت ملا، وزیراعلی بلوچستان کے خطاب سے ہمیں مزید اہمت ملا انکے پرجوش گفتگو اور نوجوانوں کو ریاست کے نزدیک لانے کا وژن بہت متاثرکن تھا، امید ہے بلوچستان جلد ترقی کے منازل تح کرتے ہوئے پاکستان کو لیڈ کریگا، اس موقع پر نامور گلوکاروں نے اپنے شاندار فن کا بھی مظاہرہ کیا اور لوگوں کو ریوایتی اتنڑ اور بلوچی چاپ بھی دیکھنے کو ملا ،آخر میں وزیراعلی بلوچستان نے محمد شاہ دوتانی اور انکے پوری ٹیم کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا،
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ جس نے ریاست کے ساتھ بے وفائی کی آللہ پاک نے انہیں رسوائی اور جس نے اپنے وطن سے وفاداری کی انہیں عزت بخشاں بلوچستان حکومت۔ نوجوانوں کو ان پاور کرنے کیلئے انہیں اقدامات اٹھارہی ہے،وزیراعلی بلوچستان نے تقریب میں بلوچستان کی کم عمر آرٹیکل لکھنے والی بچی فریال بلوچ کو ایوارڈ کے ساتھ ایک پنک سکوٹی فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا،