Tuesday, November 17

پنجاب کے کم عمر تیراک مصطفیٰ شہریار رانا نے قومی سوئمنگ چیمپئن شپ میں تین سلور میڈلز جیت لیے

Punjab’s Young Swimmer Mustafa Sheharyar Rana Secures Three Silver Medals at National Championship

اسلام آباد، 17 نومبر 2026 (غفران): پنجاب سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ تیراک مصطفیٰ شہریار رانا نے قومی ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین مقابلوں میں تین سلور میڈلز جیت لیے۔ کراچی کے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں 13 سے 15 نومبر تک منعقدہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کم عمر تیراکوں نے حصہ لیا۔ انڈر 10 کیٹیگری میں مقابلہ کرتے ہوئے مصطفیٰ نے 50 میٹر بیک اسٹروک میں انفرادی طور پر سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ 4 ضرب 100 میٹر فری اسٹائل ریلے میں عبدالرؤف، عمر حسن اور زین رزاق کے ہمراہ پنجاب کی ٹیم کا حصہ بن کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے انہی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ 4 ضرب 50 میٹر میڈلے ریلے میں بھی سلور میڈل اپنے نام کیا۔ کم عمری میں مصطفیٰ کی یہ کامیابی ان کی محنت، نظم و ضبط اور کھیل سے لگن کا ثبوت ہے۔ اس سے قبل وہ وزیراعلیٰ پنجاب ایج گروپ انٹر اسکول سوئمنگ چیمپئن شپ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں، جہاں انہیں انڈر 10 کیٹیگری کا تیز ترین تیراک قرار دیا گیا تھا۔ قومی چیمپئن شپ میں تین تمغے جیت کر مصطفیٰ نے پنجاب کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت کم عمر تیراکوں میں اپنی جگہ مزید مستحکم کرلی ہے۔