Sunday, October 18

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی 91 انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 8 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

Punjab CTD Arrests Eight Suspected Terrorists in 91 Intelligence-Based Operations

لاہور، 17 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں 91 انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 8 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹرز اور فیوز وائر برآمد کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں دھماکا خیز مواد، دو دستی بم، تین ڈیٹونیٹرز اور 20 فٹ فیوز وائر شامل ہیں۔ ترجمان نے گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق کے ناموں سے کی، جبکہ ان کے خلاف سات مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے پنجاب بھر میں 1,484 کومبنگ آپریشنز بھی کیے، جن کے دوران مزید 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 50,865 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔