Thursday, September 17

پنجاب آئی جی کا 20 پولیس افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ

Punjab IG Transfers 20 Officers to Key Posts

لاہور، 5 ستمبر 2026 (کامران راجہ): انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبد الکریم نے صوبے بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)، ٹریفک پولیس اور دیگر اہم شعبوں میں 20 پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں کر دی ہیں۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکاری احکامات کے مطابق ہمایوں افتخار کو ایس پی سی سی ڈی مظفرگڑھ، جاوید طاہر کو ایس پی سی سی ڈی ملتان، محمد اسحاق سیال کو ایس پی سی ڈی ڈی خان, نصراللہ خان کو ایس پی سی سی ڈی سرگودھا، عدنان احمد کو ایس پی سی سی ڈی منڈی بہاؤالدین جبکہ رائے احسان اللہ کو ایس پی سی سی ڈی ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔ رائے ناصر عباس کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سی سی ڈی پنجاب لاہور، مشتاق احمد کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سٹی لاہور، رئیس احمد کو ڈی ایس پی ڈیفنس سی سی ڈی لاہور، انجم توقیر کو ڈی ایس پی کڈنیپنگ فار رینسم سیل سی سی ڈی لاہور اور عاطف عمران کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سی سی ڈی شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہارون الٰہی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سی سی ڈی ملتان، حبیب الرحمٰن کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز سی سی ڈی سرگودھا، مجاہد حسین کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سی سی ڈی ملتان، صفدر علی کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی گوجرانوالہ، عبید احمد کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی ہیڈکوارٹرز لاہور، ناصر عباس کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی لاہور اور شاہد صدیق کو ڈی ایس پی لیگل انویسٹی گیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ احکامات کے مطابق ظہیر احمد کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ننکانہ صاحب جبکہ عاصم رضا کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر گجرات تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق افسران کی نئی تعیناتیوں کا مقصد انتظامی امور کو بہتر بنانا، مختلف شعبوں کی کارکردگی کو مضبوط کرنا اور صوبے کے مختلف علاقوں میں پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔تازہ ترین تبادلوں اور تقرریوں سے سی سی ڈی اور ٹریفک پولیس کی عملی استعداد میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں قانون نافذ کرنے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔