پاکستان کی 5 رکنی ویٹ لفٹنگ ٹیم فار ایسٹ کپ میں حصہ لینے کے لئے روس روانہ ۔ آج الصبح پاکستان کی ویٹ لفٹنگ ٹیم لاہور ائیرپورٹ سے روس میں منعقد ہونے والے فار ایسٹ کپ میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہوئی۔ محمد زبیر یوسف بٹ کی قیادت میں پانچ رکنی ٹیم روس کے شہر سیخالین میں منعقد ہونے والے فار ایسٹ کپ ، جو 29 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہیں گے, میں حصہ لے گی۔
حیدر سلطان ، حیدر شکیب، دانیال آفتاب ، اور ہنزلہ دستگیر ٹیم میں شامل ہیں۔ مینیجر اور کوچ محمد زبیر یوسف بٹ انٹرنیشنل پلیئر/ریفری ہیں۔ فار ایسٹ ممالک میں چین، جاپان، شمالی اور جنوبی کوریا ، تھای لینڈ، لاؤس ، کمبوڈیا، ویتنام اور ملائیشیا شامل ہیں۔ ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال، افتاب بٹ اور سجاد امین نے ائیر پورٹ پر ٹیم کو نیک خواہشات کے ساتھ روانہ کیا۔
Sub Editor: Ghufran