
اسلام آباد، 28 ستمبر 2026 (غفران): دفتر خارجہ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افغان سفیر سردار شکیب کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ (ڈیمارش) تھما دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفیر کو افغانستان کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 23 ستمبر کو افغانستان سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود کی جانب بھیجے گئے تھے، تاہم پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے تمام ڈرونز کو روک کر تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔