Thursday, November 14

کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی نے 2کروڑ روپے ھیروئن کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

پاکستان کسٹمز JIAP ائرپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے 2کروڑ روپے ھیروئن کی اسمگلڈ کرنے کی کوشش ناکام بنادی The Pakistan Times کلکٹریٹ آف کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کے کلکٹر جناب عدیم خان صاحب کو خفیہ اطلاع موصول ھوئی کے کراچی سے ملائشیا ہیروئن اسمگلڈ کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ جناب عدیم خان نے اس ممکنہ منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے ایڈیشنل کلکٹر ائرپورٹ جناب فیصل خان صاحب کو خصوصی ھدایات اور احکامات جاری کئے ان احکامات کی روشنی فیصل خان صاحب نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ جناب حماد صاحب کو انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج کے اندر اور باھر سادہ لباس میں اضافی نفری تعینات کرنے اور پہلے سے انٹرنیشنل ڈپارچر پر تعینات افسران اور عملہ کو زیادہ متحرک رھنے اور تمام میسر وسائل کو بروئے کار لاتے ھوئے اس ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بنانے کی ھدایات جاری کیں

گزشتہ شام انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں تعینات عملے نے باتک ائر کی پرواز اوڈی ون تھری سکس سے ملائشیا جانے والے محمد عثمان نامی مسافر کو روک کر اس سے پوچھ گچھ کی کہ اس کے ھمراہ سامان میں کوئی ممنوعہ اشیاء تو نہی تو مسافر نے اس قسم کی کسی چیز کی موجودگی سے انکار کیا مسافر کے غیر تسلی بخش جوابات اور جلد جانے کی کوشش پر مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو سوٹ کیس کے تہہ میں کچھ مشکوک امیجز ظاھر ھوئے مسافر کے سوٹ کیس کو ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافر کی موجودگی میں سوٹ کیس کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کہ نتیجہ میں سوٹ کیس کی تہہ میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی اعلی کوالٹی کی 2 کلو ھیروئن برآمد ھوئی جس کی مالیت 2 کروڑ روپے ھے
مسافر کو کسٹمز / نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر باضابطہ گرفتار کرلیا ھے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر مزید تفتیش کی جارھی ھے

Editor : kamran Raja