Monday, October 19

پاکستان نے ایشیا زون تھری ویمنز نیشنز ہینڈبال ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

Pakistan Wins Bronze Medal at IHF Asia Zone III Women’s Nations Handball Trophy

تاشقند، 18 اکتوبر 2026 (نوشین): پاکستان نے آئی ایچ ایف ایشیا زون تھری ویمنز نیشنز ہینڈبال ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیت کر خواتین کی ہینڈبال میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔ ٹورنامنٹ کی میزبان ازبکستان کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی، جبکہ ترکمانستان نے چاندی اور پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ کرغزستان چوتھے اور تاجکستان پانچویں نمبر پر رہے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 13 اکتوبر کو ترکمانستان کے خلاف میچ سے کیا، جس میں اسے 19 کے مقابلے میں 38 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے میچ میں 14 اکتوبر کو پاکستان کو میزبان ازبکستان کے ہاتھوں 8 کے مقابلے میں 46 گولز سے شکست ہوئی۔ تاہم، پاکستان نے تیسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 15 اکتوبر کو تاجکستان کو 14 کے مقابلے میں 36 گولز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی کپتان سحرش کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان نے اپنا آخری میچ 17 اکتوبر کو کرغزستان کے خلاف کھیلا اور 23 کے مقابلے میں 33 گولز سے کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں مصباح کو بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کانسی کے تمغے تک رسائی ٹیم کے عزم، محنت اور بہترین کھیل کا ثبوت ہے، جبکہ یہ کامیابی ملک میں خواتین کی ہینڈبال کے فروغ کے لیے بھی حوصلہ افزا پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔