Friday, November 20

پاکستان ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ کا چیمپئن بن گیا، ٹرافی اپنے نام کرلی

Pakistan Crowned Asia Cup Blind Cricket Champions After Rain-Affected Final

اسلام آباد، 20 نومبر 2026 (نوشین): پاکستان نے ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل بارش سے متاثر ہونے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستانی ٹیم کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے پوائنٹس، رن ریٹ اور باہمی مقابلوں کے ریکارڈ میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی۔ ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط 7 نومبر کو تمام شریک اراکین کو ارسال کیے گئے تھے، جن کے تحت پاکستان کو برتری حاصل رہی۔ پاکستانی ٹیم نے لیگ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا، بنگلا دیش اور بھارت کو شکست دی اور تینوں میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فائنل کے بعد بھارتی ٹیم نے مبینہ طور پر اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور اسٹیڈیم سے روانہ ہوگئی۔ انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر رنگپور رائیڈرز کے ڈائریکٹر شہزاد اکبر سبحان اور بنگلا دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔