Wednesday, September 16

پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے یوتھ ون ڈے میں 350 رنز بنا لیے

Pakistan U19 Post 350 Against England in Fourth Youth ODI

ورمسلے، 16 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے یوتھ ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنا لیے، کپتان فرحان یوسف کی جارحانہ ناقابل شکست 80 رنز کی اننگز جبکہ عثمان خان اور جہانگیر بلال کی نصف سنچریوں نے پاکستان کے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے عثمان خان اور جہانگیر بلال کے درمیان 24 اوورز میں 148 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت کی، دونوں نے 79، 79 رنز بنائے، عثمان خان نے 9 چوکے اور ایک چھکا جبکہ جہانگیر بلال نے 13 چوکے لگائے، اس کے بعد احمد حسین اور فرحان یوسف نے چوتھی وکٹ کے لیے 144 رنز کی شراکت قائم کی، احمد حسین نے 53 گیندوں پر 63 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ فرحان یوسف نے 54 گیندوں پر ناقابل شکست 80 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، انگلینڈ کی جانب سے سبحان علی نے 7 اوورز میں 55 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان چار میچوں کی سیریز میں ابتدائی دو میچ جیتنے کے بعد 2-1 کی برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔