Saturday, June 22

وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکیی کی ملاقات

وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکیی کی ملاقات

وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکیی کی ملاقات

ملاقات میں سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری تجارت سمیت اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔ پاکستان کے سرفہرست کے 10 صنعتکاروں کے وفد کی ریاض میں قیادت کرنے کا ارادہ ہے۔ ملاقات میں پاک سعودی بزنس ٹو بزنس روابط کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیل اور پیٹرو کیمیکل صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع سے سعودی صنعت کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو بڑھانے کے لیے اقدام لے رہے ہیں-
پاکستان کے شمالی علاقہ جات بے پناہ قدرتی حسن سے مالامال ہیں۔
ان علاقوں میں لگژری ریزورٹس میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے- پاکستانی اشیاء کی مارکیٹنگ کے لیے عالمی سطح پر ‘برانڈ پاکستان’ اسٹورز قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں-

ایڈیٹر: راجہ کامران