Wednesday, October 16

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے آمد

*PMO Tickers* پرائم منسٹر آفس پریس ونگ اسلام آباد: اکتوبر 7، 2024۔ *وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے آمد* *وزیراعظم کی پاکستان میں تعینات چینی سفیر عزت مآب جیانگ زیڈانگ سے ملاقات* *وزیراعظم کا چینی سفیر سے کراچی میں چینی قافلے پر دہشتگرد حملے پر اظہار تعزیت* وزیراعظم کا دہشتگرد حملے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر شدید رنج و الم کا اظہار دہشتگردی کے اس واقعے کے ذمہ دار افراد کی جلد از جلد شناخت کے لیے حکومت مکمل طور پر متحرک ہے: وزیراعظم واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کے بعد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا : وزیراعظم پاکستان میں موجود ہمارے چینی بھائیوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے : وزیراعظم پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اس گھناؤنی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا: وزیراعظم اس واقعے کی تحقیقات کی میں ذاتی طور پر خود نگرانی کروں گا : وزیراعظم غیر ملکیوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا : وزیراعظم چینی سفیر کا کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے فوری ردعمل اور تحقیقات کے آغاز پر وزیراعظم سے اظہار تشکر چینی سفیر کا معاملے کی مؤثر تحقیقات، ذمہ دار دہشتگردوں کی فوری شناخت اور ان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں حکومت پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہمیں امید ہے کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کو جلد از جلد قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی : چینی سفیر ملاقات میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔ The pakistan Times PakistanTikes Dailythepakistantimes

اسلام آباد: اکتوبر 7، 2024۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے آمد. وزیراعظم کی پاکستان میں تعینات چینی سفیر عزت مآب جیانگ زیڈانگ سے ملاقات. وزیراعظم کا چینی سفیر سے کراچی میں چینی قافلے پر دہشتگرد حملے پر اظہار تعزیت

وزیراعظم کا دہشتگرد حملے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر شدید رنج و الم کا اظہار. دہشتگردی کے اس واقعے کے ذمہ دار افراد کی جلد از جلد شناخت کے لیے حکومت مکمل طور پر متحرک ہے. واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کے بعد انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

پاکستان میں موجود ہمارے چینی بھائیوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے. پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اس گھناؤنی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا. اس واقعے کی تحقیقات کی میں ذاتی طور پر خود نگرانی کروں گا

غیر ملکیوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا. چینی سفیر کا کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے فوری ردعمل اور تحقیقات کے آغاز پر وزیراعظم سے اظہار تشکر. چینی سفیر کا معاملے کی مؤثر تحقیقات، ذمہ دار دہشتگردوں کی فوری شناخت اور ان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے میں حکومت پاکستان پر اعتماد کا اظہار. ہمیں امید ہے کہ واقعے کے ذمہ دار افراد کو جلد از جلد قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی. ملاقات میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

Editor: Kamran Raja