Thursday, November 26

وزیراعظم شہباز شریف کا جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا اجرا

PM Shehbaz Launches ‘Mehfooz Dawa’ App to Verify Medicines

اسلام آباد، 26 نومبر 2026 (نوشین): وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت قومی صحت کی جانب سے تیار کردہ ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کردیا، جس کے ذریعے شہری ادویات کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی کی تصدیق کرسکیں گے۔ افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم نے دوا کا پیکٹ اسکین کرکے ایپ کے ذریعے اس کی اصلیت بھی چیک کی۔ انہوں نے اس اقدام کو جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے اہم ڈیجیٹل پیش رفت قرار دیا۔ 2010-11 میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والے ادویات کے المناک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مریضوں کو دل کی بیماری کی بجائے ملیریا کے علاج کی ادویات دی گئی تھیں، جس کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ شہباز شریف نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور ڈریپ حکام کو ایپ کی تیاری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ عوامی صحت کے تحفظ اور نظام صحت پر اعتماد کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔