Monday, September 28

ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

سمرقند، 28 ستمبر 2026 (غفران): پاکستان نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستانی شطرنج ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کو شکست دی، جبکہ مصر اور یمن کے خلاف مقابلے برابر رہے۔ پاکستان کو کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اوپن ٹیم نے اولمپیاڈ میں مجموعی طور پر 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے جبکہ ورلڈ چیس اولمپیاڈ میں اپنی پوزیشن میں 29 درجے بہتری بھی کی۔