Saturday, September 21

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر کی ملاقات

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر کی ملاقات دی پاکستان ٹائمز The Pakistan Times

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر کی ملاقات

ملاقات کے دوران انگیج افریقہ پالیسی، میڈیا تعاون، دوطرفہ سیاسی، معاشی و ثقافتی تعلقات سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر کی ملاقات دی پاکستان ٹائمز The Pakistan Times پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان، مشترکہ تاریخ، مفادات اور تذویراتی ہم آہنگی سے مزین برادرانہ تعلقات ہیں

پاکستان، ایتھوپیا سمیت براعظم افریقہ کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی، سیاسی، پارلیمانی، تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے

پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے

میڈیا اطلاعات تک رسائی کا اہم ذریعہ ہے

دونوں ممالک کے درمیان میڈیا وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے صحافی ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں

رواں برس پاکستان سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے 70 رکنی وفد نے ایتھوپیا کا دورہ کیا، اسی طرح ایتھوپیا کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا

دونوں ممالک کے درمیان دیگر شعبوں سمیت میڈیا اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں

معاشی سفارت کاری کے اعتبار سے ایتھوپیا ایک اہم ملک ہے

انگیج افریقہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، مرتضیٰ سولنگی

معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں وسعت ہماری ترجیحات میں شامل ہے

گذشتہ برسوں کے دوران ایتھوپیا کی معیشت نے شاندار رفتار سے ترقی کی جو لائق تحسین ہے

ایتھوپیا کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا

ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دے رہا ہے

انگیج افریقہ پالیسی کے ثمرات کے لئے پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط کا قیام ناگزیر ہے

 

ایڈیٹر: راجہ کامران