Monday, August 3

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد – 3 اگست 2026 (نوشین): نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں مقبوضہ مشرقی یروشلم کی بگڑتی ہوئی صورتحال بھی شامل تھی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور علاقائی معاملات پر مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو ان کی سہولت کے مطابق جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے معاملات پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔