Thursday, September 3

مومنہ اقبال ہراسانی کیس: ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ تحقیقات میں بے قصور قرار

Momina Iqbal Harassment Case: MPA Saqib Chadhar, Wife Declared Innocent in Probe

لاہور، 03 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کو اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تحقیقاتی ٹیم نے بے قصور قرار دے دیا۔ لاہور کی سیشن عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ اس مرحلے پر ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کی ضرورت نہیں۔ این سی سی آئی اے نے تحقیقاتی ٹیم تبدیل کرکے کیس کی ازسرنو تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔ تفتیشی افسر کے بیان کے بعد ثاقب چدھڑ نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے دونوں کی ضمانت کی درخواستیں نمٹا دیں۔مومنہ اقبال نے اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوکر تحقیقاتی رپورٹ پر اعتراض کیا۔ ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مکمل تحقیقات کے بغیر ملزمان کو بے قصور قرار دیا گیا اور عدالت سے تحقیقاتی عمل کا جائزہ لینے کی استدعا کی۔این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال کی شکایت پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔