میانوالی 05 اپریل 2025 (کامران راجہ): وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن اپنے عظیم قائد معمار پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے عین مطابق دن رات محنت کر کے قوم کو بڑی تیزی کے ساتھ مسائل کے گرداب سے نکال رھی ھے۔
ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خانیوال و ایم پی اے چوھدری ضیاء الرحمن(چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاؤسنگ،اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ھیلتھ)نے بجلی کے نرخوں میں تاریخی کمی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
چوھدری ضیاء الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن ھمیشہ قوم کی توقعات پہ پورا اتری ہے۔چوھدری ضیاء الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی شاندار کارکردگی سے اپوزیشن پہ سکتے کی سی کیفیت ہے۔ضلعی سیکرٹری انفارمیشن غلام شبیر ساقی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور مرکز میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کے لئے کئی میگا پروجیکٹس لانچ کرنے کے بعد ان تاریخی منصوبوں کو پایہء تکمیل تک پہنچا رھے ہیں۔