Friday, November 14

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سالانہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس ملک بھر میں کمپیوٹر کلاسز شروع کرائیں گے، جامعات کو ڈیجٹل سروسز فراہم کرنے کے لئے تیار۔ڈاکٹر ناصر محمود

 Learn how to describe the purpose of the image (opens in a new tab). Leave empty if the image is purely decorative. Title Caption Description File URL: Copy URL to clipboard Attachment Display Settings Alignment Link To URL Size Selected media actions 1 item selectedClear Insert into post ملک بھر میں کمپیوٹر کلاسز شروع کرائیں گے، جامعات کو ڈیجٹل سروسز فراہم کرنے کے لئے تیار۔ڈاکٹر ناصر محمود اسلام آباد 13 نومبر()علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیرِ صدارت سالانہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کے 54 ریجنل کیمپسز کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈاکٹر ناصر محمود نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی اپنے دو درجن سے زائد ریجنل دفاتر میں کمپیوٹر کلاسز کا آغاز کرے گی تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کو جدید آئی ٹی تعلیم تک رسائی دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیسیں دیگر جامعات کے مقابلے میں کم اور طلبہ کے لیے سہولت بخش ہیں۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اب دیگر جامعات کو جدید ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جن میں بی ایس پروگرامز کے لازمی مضامین، سی ایم ایس، ایل ایم ایس اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم شامل ہیں۔انہوں نے ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مقامی جامعات سے شراکت داری کے لیے رابطہ کریں۔انہوں نے انرولمنٹ بڑھانے پر عملے کے لیے کیش انعامات کا اعلان بھی کیا۔وائس چانسلر نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ریجن کی سطح پر ہی حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معمولی نوعیت کے معاملات کے لیے طلبہ کو اسلام آباد بھیجنے کی روایت ختم کی جائے تاکہ انہیں غیر ضروری سفر اور وقت کے ضیاع سے بچایا جا سکے۔وائس چانسلر نے ڈائریکٹر جنرل کو بھی ہدایت کی کہ وہ ان طلبہ کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں جو کسی مسئلے کے حل کے لیے اسلام آباد آتے ہیں اور ان سے استفسار کیا جائے کہ انہیں یہاں کیوں بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے نظام میں بہتری آئے گی اور آئندہ تمام معاملات ریجنل سطح پر مؤثر طریقے سے حل کیے جا سکیں گے۔ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے کہا کہ کانفرنس میں اہداف طے کیے جائیں گے اور کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

اسلام آباد 13 نومبر(کامران راجہ):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیرِ صدارت سالانہ ریجنل ڈائریکٹرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کے 54 ریجنل کیمپسز کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈاکٹر ناصر محمود نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی اپنے دو درجن سے زائد ریجنل دفاتر میں کمپیوٹر کلاسز کا آغاز کرے گی تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کو جدید آئی ٹی تعلیم تک رسائی دی جا سکے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیسیں دیگر جامعات کے مقابلے میں کم اور طلبہ کے لیے سہولت بخش ہیں۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اب دیگر جامعات کو جدید ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جن میں بی ایس پروگرامز کے لازمی مضامین، سی ایم ایس، ایل ایم ایس اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم شامل ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مقامی جامعات سے شراکت داری کے لیے رابطہ کریں۔انہوں نے انرولمنٹ بڑھانے پر عملے کے لیے کیش انعامات کا اعلان بھی کیا۔وائس چانسلر نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ریجن کی سطح پر ہی حل کیا جائے۔

معمولی نوعیت کے معاملات کے لیے طلبہ کو اسلام آباد بھیجنے کی روایت ختم کی جائے تاکہ انہیں غیر ضروری سفر اور وقت کے ضیاع سے بچایا جا سکے۔وائس چانسلر نے ڈائریکٹر جنرل کو بھی ہدایت کی کہ وہ ان طلبہ کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں جو کسی مسئلے کے حل کے لیے اسلام آباد آتے ہیں اور ان سے استفسار کیا جائے کہ انہیں یہاں کیوں بھیجا گیا۔

اس عمل سے نظام میں بہتری آئے گی اور آئندہ تمام معاملات ریجنل سطح پر مؤثر طریقے سے حل کیے جا سکیں گے۔ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے کہا کہ کانفرنس میں اہداف طے کیے جائیں گے اور کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے گی۔