
اسلام آباد، 10 نومبر 2026 (کامران راجہ): سابق امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیائی امور سفیر رابن ریفیل نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان امریکہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی امور پر تعمیری مکالمے کی حوصلہ افزائی کے لیے دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط اور تبادلوں کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔