Sunday, August 9

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز، پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ انگلینڈ پہنچ گیا

انگلینڈ، 8 اگست 2026 (غفران): پاکستان کا قومی ٹیسٹ اسکواڈ آئندہ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچ گیا، جہاں قومی ٹیم نے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔کھلاڑی 8 اور 9 اگست کو آرام کریں گے، جس کے بعد 10 اگست کو بیکنہم کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں تربیتی سیشن کا آغاز ہوگا۔ پریکٹس سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان 12 سے 15 اگست تک سلیکٹ الیون کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گا۔ وارم اپ میچ قومی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے موسمی اور پچ کے حالات سے ہم آہنگ ہونے اور ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنی تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔قومی ٹیم وارم اپ میچ کے دوران ٹیم کمبی نیشن کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو قیمتی میچ پریکٹس بھی فراہم کرے گی، جس کے بعد تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔