Thursday, September 24

تازہ ترین آئی سی سی رینکنگ، ابرار احمد نمبر ون ٹی20 باؤلر بن گئے

Abrar Ahmed Becomes No. 1 T20I Bowler in Latest ICC Rankings

دبئی، 23 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان کے اسپنر ابرار احمد تازہ ترین آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل باؤلنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ کئی دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔ ابرار احمد 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ باؤلرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں، انہوں نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کے دیگر باؤلرز میں محمد نواز 658 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ سلمان مرزا ایک درجہ تنزلی کے بعد 636 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ شاہین آفریدی بھی ایک درجہ نیچے جا کر 602 پوائنٹس کے ساتھ 33ویں نمبر پر ہیں۔ عثمان طارق نے دو درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 524 پوائنٹس کے ساتھ 57ویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ سفیان مقیم ایک درجہ بہتری کے بعد 510 پوائنٹس کے ساتھ 63ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ صائم ایوب 492 پوائنٹس کے ساتھ 71ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، شاداب خان 485 پوائنٹس کے ساتھ 77ویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ حارث رؤف دو درجے بہتری کے بعد 448 پوائنٹس کے ساتھ 86ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی20 انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ بھارت کے ایشان کشن اور ابھیشیک شرما پہلے دو نمبروں پر موجود ہیں۔ صائم ایوب دو درجے بہتری کے بعد 560 پوائنٹس کے ساتھ 39ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے سابق وائٹ بال کپتان بابر اعظم بھی دو درجے بہتری حاصل کرکے 555 پوائنٹس کے ساتھ 41ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ٹی20 کپتان سلمان علی آغا 547 پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ فخر زمان 481 پوائنٹس کے ساتھ 72ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔