Friday, October 9

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش شامل

Bangladesh Replaces Pakistan in Asian Hockey Champions Trophy

لاہور، 9 اکتوبر 2026 (غفران): پاکستان کی جانب سے ٹورنامنٹ میں ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر بنگلہ دیش نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا، جبکہ میچز جالندھر اور موہالی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ملائیشیا، چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ منتظمین نے عمان کو متبادل ٹیم کے طور پر بھی رکھا تھا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا نظرثانی شدہ ڈرا جمعرات کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔