Friday, September 11

آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر قومی نغمہ ’منزل پاکستان‘ جاری کر دیا

ISPR Releases National Song ‘Manzil Pakistan’ on Defence Day

راولپنڈی، 6 ستمبر 2026 (کامران راجہ): انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر نیا قومی نغمہ ’منزل پاکستان‘ جاری کر دیا۔ ملی جذبے سے بھرپور اس نغمے میں قوم کے عزم، حوصلے، استقامت اور غیر متزلزل جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یوم دفاع و شہدائے پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں جاری کیے گئے نغمے ’منزل پاکستان‘ میں مسلح افواج اور عوام کے درمیان مضبوط رشتے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمہ حب الوطنی، قربانی، وطن سے وفاداری اور قومی ذمہ داری کا پُرجوش پیغام دیتا ہے۔ نغمے کے ذریعے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے وابستہ رہیں اور ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ’منزل پاکستان‘ قومی اتحاد کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مسلح افواج کے جوانوں کی بے مثال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔ یہ نغمہ یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے حوالے سے منعقد کی جانے والی مختلف تقریبات کا حصہ ہے، جن کا مقصد ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔