Thursday, November 14

ایس ایس پی انو سٹی گیشن اسلام آ باد ڈاکٹر محمد اقبا ل کی تعارفی اور کر ائم میٹنگ

ایس ایس پی انو سٹی گیشن اسلام آ باد ڈاکٹر محمد اقبا ل کی تعارفی اور کر ائم میٹنگ،

قانون کی پاسداری اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دینا ہے اور اس سارے عمل میں میرے سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، یونیفارم کی طاقت کا غلط استعمال ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا، بد عنو انی اور اختیارات سے تجاوز، کر پشن اورشہر یو ں کے سا تھ غیر منا سب رویہ ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا،
تفصیلات کے ایس ایس پی انو سٹی گیشن ڈاکٹر محمد اقبا ل نے تعارفی اور کر ائم میٹنگ منعقد کی،میٹنگ میں ایس پی انو سٹی گیشن، ڈی ایس پی پر اپر ٹی، ڈی ایس پی آ رڈی یو، انچار ج اینٹی وہیکل لفٹنگ یو نٹ اور سٹا ف نے شرکت کی۔

ایس ایس پی انو سٹی گیشن نے تما م سٹا ف سے فردََا فردََا تعارف کیا، میٹنگ میں انہو ں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو واضح ہونا چاہئے کہ ہم سب نے مل کر قانون کی پاسداری اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، اس کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دینا ہے اور اس سارے عمل میں میرے سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، اگر کوئی سمجھتا ہو کہ وہ یونیفارم کی طاقت کا غلط استعمال کرے گا تو یہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا، ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے اور وہی افسر ہماری ٹیم کا حصہ رہے گا جو پولیس رولزکے تحت اپنے فرائض کو بطریق احسن سرانجام دے گا۔

انشاء اللہ ہم سب ملکر ایک ٹیم کے طور اس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملو ث اشتہا ری مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے، پراپرٹی کے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹے گئے مال کی برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،مقدمات کے چالان اور برآمدگی کی شرح میں اضافہ کیا جائے، زیرالتواء مقدمات کو یکسو کر کے رپورٹ بھجوائیں،زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر مکمل کریں، سنگین نوعیت کے مقدمات اورکار و مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی بر تنے پر سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

سب ایڈیٹر: ارسلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *