پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم کی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں سے اسلام آباد میں ملاقات
پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم کی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں سے اسلام آباد میں ملاقات
ملک میں جاری سیاسی صورتحال کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے قائم شدہ کمیٹی نے سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے رہنما وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ، وزیر مملکت برائے توانائی ہاشم نوتیزئی اور سینٹر نسیمہ احسن شاہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ اور وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ملک کو موجودہ کیفیت سے نجات دلانے کے لیے مذاکرات کا راستہ ناگزیر ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ملک میں جمہوریت کے استحکام اور ترقی کے لیے مذاکر...