Sunday, December 22

Tag: دسویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچرز نیٹ شیلڈ گالف ٹورنامنٹ2024 کی اختتامی تقریب کا لاہور میں انعقاد

دسویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچرز نیٹ شیلڈ گالف ٹورنامنٹ2024 کی اختتامی تقریب کا لاہور میں انعقاد
Latest, SPORTS NEWS

دسویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچرز نیٹ شیلڈ گالف ٹورنامنٹ2024 کی اختتامی تقریب کا لاہور میں انعقاد

راولپنڈی گالف کلب کے انعام الحق ملک نے دسویں سی این ایس ایمیچرز نیٹ شیلڈ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔ دسویں سی این ایس ایمیچرز نیٹ شیلڈ 2024 کی اختتامی تقریب ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے مہمان خصوصی کا گالف کلب میں استقبال کیا۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کھیل کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے اسپانسرز، کلب کی انتظامیہ اور میڈیا کے مسلسل تعاون کو بھی سراہا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے تمام کیٹیگریز کے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تین روزہ اس ایونٹ کا انعقاد 4 سے 6 اکتوبر 24 کو ہوا۔ ملک بھر سے 200 سے ذائد گالفرز نے مرد، خواتین اور سینئر ایمیچرز کیٹگریز میں حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں اسپانس...