Thursday, December 19

Tag: چین میں پاکستان کا قومی دن منفرد انداز میں منایا گیا۔

چین میں پاکستان کا قومی دن منفرد انداز میں منایا گیا۔
پاکستان ٹائمز

چین میں پاکستان کا قومی دن منفرد انداز میں منایا گیا۔

چین میں پاکستان کا قومی دن منفرد انداز میں منایا گیا۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ نے سلک روڈ انٹرنیشنل آرٹ سینٹر، ینگ فانگ اور معروف ٹرک آرٹسٹ انٹرپرائز 'پھول پتی' کے اشتراک سے چین کے شہر لینگ فانگ میں پاکستان کے 83ویں قومی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ٹرک آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب 2023 کو چین پاکستان سیاحت کے تبادلے کے سال کے طور پر منانے کی منصوبہ بندی کی سرگرمیوں کا ایک حصہ بھی ہے۔ افتتاحی تقریب میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں چینی معززین، سرکاری حکام، سفارتی کور کے ارکان، کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی شامل تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بانی پاکستان قائد اعظم ، قائدین، شہداء اور ہیروز کو پاکستان بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک پرامن، ت...